پاک ترک معاہدوں سے معاشی انقلاب آئے گا‘خواجہ خاور رشید

پاک ترک معاہدوں سے معاشی انقلاب آئے گا‘خواجہ خاور رشید

  

 لاہور (کامرس رپورٹر)چےئرمین پیس کمیٹی کیپٹل سٹی پولیس لاہور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہورخواجہ خاور رشیدنے کہالاہور میں پولیس لائنز کے باہر خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا اور قربانیاں دے رہی ہیں مگر اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اختلافات بالائے رکھ کر بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس نا سور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شہری بھی اپنے اردگرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ وطن دشمن عناصر پاکستان کی ترقی و خو شحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں۔پاک ترک معاہدوں سے معاشی انقلاب آئے گا برادر اسلامی ملک ترکی کے وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے نے دشمن کو بے نقاب کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ شکار پور اور پشاور سانحہ کے بعد ایک بار پھرعوام کے محافظوں سمیت عام شہری دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کش دھماکہ میں جب کسی کا پیارا اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس غم کا اندازہ صرف وہی لگا سکتا ہے جو اس دہشت گردی کے ناسور کا نشانہ بنتا ہے۔ ،ملک میں پر روز موت کا یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔   خاور رشیدنے مزید کہا کہ حال ہی میں جاری پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبہ کوجہاں روٹ کی تبدیلی کی شکل میں خدشات لاحق ہیں وہی یہ خدشہ بھی ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے کہیں یہ منصوبہ بھی دہشت گردی کی نظر نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کی معیشت کو بری طرح سے جکڑ رکھا ہے ،کوئی بھی کاروبار دہشت گردی کی وجہ سے ترقی نہیں کر رہا جو ہمارے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ملک بھر کی تاجر برادری اس افسوسناک سانحہ پر متاثرہ خاندان کے غم و رنج میں برابر کے شریک ہیں ۔متاثرہ خاندان کے گھر پر کیا گزر رہی ہو گی یہ پوری قوم سمجھ سکتی ہے اس لئے اب ہمیں مزید وقت برباد کئے بغیر ایک ہو جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائی گی اور ان کوکیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مزید :

کامرس -