بجلی پر سبسڈی کی مد میں مزید 15 ارب روپے جاری

بجلی پر سبسڈی کی مد میں مزید 15 ارب روپے جاری

  

 اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں مزید 15 ارب روپے جاری کر دیئے،جبکہ پی ایس او کو بھی جلد بقایا جات ادا کئے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطاابق وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں وزارت پانی و بجلی کو پندرہ ارب روپے جاری کر دئیے۔139 ارب روپے پہلے ہی پاور سیکٹر کو دئیے جا چکے ہیں اب تک وزارت پانی و بجلی کو154ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پی ایس او کو بقایا جات جلد ادا کئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -