تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  

سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ امریکا کے خام تیل کی پیداوار کے کنوؤں کی رپورٹ کا اجراء اور لیبیا بحران کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ میں ترسیل کیلئے معاہدے 14 سینٹ کی کمی سے 53.39 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل میں ترسیل کیلئے معاہدے13 سینٹ کی کمی سے 62.40 ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ توانائی اپنے خام تیل کے ذخائرکے حوالے سے رپورٹ ایک روز کی تاخیر سے (آج) جمعرات کو جاری کرے گا۔

مزید :

کامرس -