سربراہ تحریک ہزارہ صوبہ بابا حیدر زمان کی منظور وٹو سے ملاقات

سربراہ تحریک ہزارہ صوبہ بابا حیدر زمان کی منظور وٹو سے ملاقات

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) بابا حیدر زمان، سربراہ تحریک ہزارہ صوبہ، نے میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران ہزارہ صوبہ کے لیے انکی حمایت حاصل کرنے کی گذارش کی۔ میاں منظور احمد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے اسی لیے اس نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا تھا کیونکہ پارٹی سمجھتی تھی کہ وہاں کے لوگوں کی معاشی اور سیاسی محرومیوں کا ازالہ نئے صوبہ بنانے سے ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے کا قیام وہاں کے لوگوں کے مسائل، تکالیف اور مشکلات کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ہزارہ کو صوبہ بنانے کے حق میں ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ اسمبلیوں کے تمام اراکین کا یہ درینہ مطالبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کروائی پھر یہی قرارداد قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی پاس ہوئی۔

مزید :

علاقائی -