کراچی ،حیدری میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق

کراچی ،حیدری میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق

  

 کراچی(اے این این)کراچی کے علاقے حیدر ی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 2بھتہ خوروں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان سے اسلحہ اورجہادی لٹریچر برآمد کرلیاگیا، پولیس انسپکٹر شفیق تنولی پر حملہ کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی، خود کش حملہ آور باجوڑ کا رہائشی بخت کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حیدری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مرنیوالوں کی شناخت نواز اور محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ دوسری جانب رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے پی آئی بی کالونی ، نارتھ کراچی ، قصبہ کالونی اور لیاری سے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار میں ملوث ہیں ۔ ملزموں کے قبضے سے جہادی لٹریچر ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ادھر کلری میں مقابلے کے پولیس نے دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم رحیم اور سکندر کا تعلق گینگ وار گروپ سے ہے ۔ دوسری جانب کراچی پولیس کے انسپکٹر شفیق تنولی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے ۔ خودکش حملہ کرنے والا بخت زین باجوڑ کے علاقے سالار زئی کا رہائشی تھا ۔ حملہ آور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔

مزید :

علاقائی -