امریکہ کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
واشنگٹن ( آن لائن )امریکہ کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ ایشٹن کارٹر نے سابق وزیر دفاع چک ہیگل کی جگہ سنبھالی ہے۔ ایشٹن کارٹر امریکی صدر اوباما کے دور صدارت میں چوتھے وزیر دفاع ہیں۔وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے ایشٹن کارٹر سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ نئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے دفاع اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح دہشت گردی کے خلاف جنگ ہوگی۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کارٹر نے پینٹاگان کے حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ، جن میں دفاع کے معاون سربراہ بوب ورک؛ بَری، بحری اور فضائیہ کے سکریٹریز اور چیرمین جوائنٹ چیفس، جنرل مارٹن ڈیمپسی بھی شامل ہیں۔