بھنڈی توری وسط فروری تا مارچ کے آخر تک کاشت کی جا سکتی ہے ،محکمہ زراعت

 بھنڈی توری وسط فروری تا مارچ کے آخر تک کاشت کی جا سکتی ہے ،محکمہ زراعت

  

 راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی نے کہا ہے کہ بھنڈی توری وسط فروری تا مارچ کے آخر تک کاشت کی جاسکتی ہے ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بھنڈی غذائی اہمیت کے لحاظ سے اہم سبزی ہے کیونکہ اس میں حیاتین، معدنی نمکیات، لوہا، چونا، آیوڈین اور فاسفورس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 25 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہئے۔ ترجمان نے کہاکہ بھنڈی توری سال میں دو مرتبہ بڑی کامیابی کیساتھ کاشت کی جاتی ہے۔ پہلی فصل وسط فروری سے مارچ کے آخر تک جبکہ دوسری فصل جون، جولائی میں کاشت ہوتی ہے۔  فروری اور مارچ میں کاشتہ فصل اپریل سے ستمبر تک پھل دیتی ہے۔ بھنڈی کی کاشت کیلئے زرخیز میرا اورپانی کے بہتر نکاس والی زمین زیادہ پیداوار کیلئے موزوں ہے۔

مزید :

کامرس -