مسلم لیگ (ن) ہوش کے ناخن لے ،دھاندلی سے گلگت بلتیستان میں قتل عام ہو گا،خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن) ہوش کے ناخن لے ،دھاندلی سے گلگت بلتیستان میں قتل عام ہو گا،خورشید ...

  

 اسلام آباد(اے این این)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں دھاندلی کامنصوبہ بنایا ہواہے ، دھاندلی سے گلگت بلتستان میں قتل عام ہو گا، وزیراعظم نے اپنے وزیر کو گورنر لگا دیا ،3کے بجائے 10رکنی نگراں کابینہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے حوالے سے خط لکھا ہے جس کا ابھی تک انہوں نے جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں پہلے سے بنائے گئے دھاندلی کے منصوبے کی طرف جا رہی ہے وہ گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنا چاہتی ہے ۔ خورشید شاہ نے خبردار کیا کہ اگر گلگت بلتسان میں دھاندلی کی گئی تو وہاں قتل عام شروع ہوجائے گا ن لیگ ہوش کے ناخن لے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتائے بغیر گلگت بلتستان کے گورنر کو ہٹا دیا گیا جبکہ وزیراعظم نے اپنے وزیرکو گورنر لگا دیا جوسے ن لیگ کی نیب واضح ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 3کے بجائے 10رکنی کابینہ بنانا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے عمران خان نے دھاندلی کیخلاف دھرنا دیا اور پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ۔ اب مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کو دھاندلی کر کے دھرنوں پرمجبور کر رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -