این اے 118دھاندلی کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ،وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب

این اے 118دھاندلی کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ،وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب

  

لاہور (نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نےاین اے 118دھاندلی کیس کی سماعت آج 19فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کوحتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان نے فاتح رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں سال 2013سے دھاندلی کا کیس دائر کیا تھا کیس میں کارروائی کئی حوالوں سے مکمل ہو چکی ہے ابھی صرف فریقین کے وکلاء کے مابین حتمی بحث ہونا باقی ہے حامد زمان کے وکیل انیس علی ہاشمی نے گزشتہ روزالیکشن ٹربیونل سے حتمی دلائل کے لئے ایک روز کی مہلت مانگی ان کا کہنا تھا کہ ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری کر داحلقے کے نتائج کے فارم 14اور 15 ان کو لیٹ ملے ہیں اس کے لئے ووٹوں کے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے لئے وقت دیا جائے ۔وکلاء کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں جلد فیصلہ آنے کی امید ہے کیونکہ نادرااور فریزک لیبارٹری کی رپورٹس اور انکواری کمیشن غلام حسین اعوان کی رپورٹ پر بحث ہو چکی ہے اب صرف وکلاء کی حتمی بحث ہونا باقی ہے۔

مزید :

علاقائی -