داخلہ مہم اہداف حاصل کرنے میں پیف اہم کردار ادا کر رہی ہے ، قمر الاسلام راجہ

داخلہ مہم اہداف حاصل کرنے میں پیف اہم کردار ادا کر رہی ہے ، قمر الاسلام راجہ

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر اعلیٰ ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے تحت سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی داخلہ مہم کے اہداف حاصل کرنے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے اس حوالے سے 16لاکھ مستحق بچوں کو 4ہزار پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے جبکہ 2019تک 22لاکھ آؤٹ آف سکول اور ڈراپ آؤٹ بچوں کو پیف پارٹنر سکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم دلانے کے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ نے میکنزی روڈمیپ ٹیم کے ڈپٹی لیڈر ہارون سیٹھی سے گزشتہ روزدفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان بھی موجود تھیں ۔    قمر الاسلام نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم کی بدولت مستحق بچوں کو پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت اور معیاری تعلیم میسر آئی ہے ۔ پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سکولوں کو خصوصی فائدہ ہوا ہے ۔ اس حوالے سے پارٹنر سکولوں کے ساتھ تعلیمی پارٹنر شپ مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے رابطہ اجلاس تحصیل کی سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیف اپنے پارٹنر سکولوں میں پلے گراؤنڈ اور لائبریری کی سہولیات کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر کاربند ہے تاکہ طالب علموں کے ذہنی افق وسیع ہوں اور اُن میں سپورٹس مین سپرٹ کے جذبات اجاگر ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -