جمعیت طلبہ لاہور کا اجتماع، سید مستقیم معین سیشن ناظم منتخب

جمعیت طلبہ لاہور کا اجتماع، سید مستقیم معین سیشن ناظم منتخب

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا اجتماع ارکان برائے انتخاب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں منعقد ہواجس میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے اراکین کی کثرت رائے نے استصواب کے ذریعے یونیورسٹی آف مینجنمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم فل کے طالبعلم سید مستقیم معین کو سیشن 2015-16کیلئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور منتخب کیا ہے دریں اثنا اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع ارکان جامعہ پنجاب میں منعقد ہوا ۔   جس میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ارکین کی کثرت رائے نے استصواب کے ذریعے یونیورسٹی لاء کالج کے طالب علم اسامہ نصیر کو سیشن 2015-16کیلئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی منتخب کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -