سٹوڈنٹ کے مطالبے پریو ای ٹی کے زیر اہتمام کتب میلے میں توسیع

سٹوڈنٹ کے مطالبے پریو ای ٹی کے زیر اہتمام کتب میلے میں توسیع

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جاری کتاب میلے میں سٹوڈنٹس کے مطالبہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالدنے ایک دن کی مزید توسیع کردی ہے۔اس طرح کتاب میلے آج 19 فروری کو بھی جاری رہے گا۔میلے کے دوسرے روز بھی طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اب تک کئی ہزار کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔ دوسرے روز بھی وائس چانسلر نے کتاب میلے کا وزٹ کیا اور طلبہ وطالبات سے کتاب میلے کے بارے میں سوالات کرتے رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -