محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے دورہ جات کا آغاز

محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے دورہ جات کا آغاز

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی ایس او نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے دورہ جات کا سلسلہ کا آغاز کر دیا قیس عباس اپنے وفد کے ہمراہ لاہور سے جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں دورہ جات کریں گے اور شہید کے افکار و کردار سے لوگوں آگاہی و شعور دیں گے روانگی سے قبل انچارج جنوبی پنجاب قیس عباس کا کہ کہنا تھا کہ بانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی ویں برسی انکے مرقد پر علی رضا آباد منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے خصوصاَ جنوبی پنجاب سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کریں گے جس کیلئے روابط کا آغاز کر دیا گیااس بات کی طرف اچارہ کرتے ہوئے کہاکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے پاکستان کے نوجوانوں کی رہنمائی کی ۔     شہید ڈاکٹر محمد علی کا یہ جرم تھاکہ وہ ملت پاکستان میں بیداری کی روح پھونک رہے تھے اور استعمار یہ نہیں چاہتا تھا کہ ملت بیدار ہو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی زندہ ہوتے تو ملکی وملی مسائل کو بہتر انداز میں سوچتے پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ہمیں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہوکر قوم و وملت کو مشکلات کے چنگل سے آزاد کر سکتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -