پنجاب یونیورسٹی : اساتذہ و دیگر فیکلٹی ممبران کا اعزاز

پنجاب یونیورسٹی : اساتذہ و دیگر فیکلٹی ممبران کا اعزاز

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ احمدکو شعبہ نے سال 2013-14کیلئے بہترین استاد کے ایوارڈ سے نوازدیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنس، عبد السلام انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوروٹیکل فزکس ، انٹر نیشنل میتھیمیٹیکل یونین اور پاک لینڈ بلڈرز کے اشتراک سے منعقدہ آئن سٹائن کی سو سالہ تھیوری کی تقریبات کے سلسلے میں \"Relativistic Astrophysics\" کے موضوع پرالرازی ہال میں منعقدہ پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر عظمیٰ کو 25ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -