پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر کی وضاحت

پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر کی وضاحت

  

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے چند اخبارات میں ڈاکٹر زید محمود کی وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار دئیے جانیوالی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ درخواست کو دوسرے بنچ جس میں پہلے سے ہی خجستہ ریحان سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے کو بطور ’’اعتراض کیس‘‘ ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی گئی جو میڈیا کو توڑ مڑوڑ کر بتائی گئی ہے عدالتوں کا احترام کیا جانا چاہئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -