طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ایجوکیشن یونیورسٹی میں نمائش

طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ایجوکیشن یونیورسٹی میں نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام طلباء کی کارکردگی کو جانچنے کے حوالہ سے قابل قدر مہارتوں و طریقہ جات بارے پوسٹرز نمائش کا انعقاد ٹاؤن شپ میں کیا گیا۔نمائش میں بی ایڈ فسٹ سمسٹر کے طلباء و طالبات کی جانب سے بنائے گئے70سے زائد رنگا رنگ ماڈلز اور پوسٹرز آویزاں کیئے گئے تھے۔نمائش کی فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسعدیہ شوکت نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ تدریسی طریقہ کار کو مزید موثر بنانے اور سو فیصد نتائج کے حصول کیلئے طلباء کی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا نہایت ضروری ہے۔تعلیم کے مختلف مراحل پر کارکردگی و قابلیت میں خاطر خواہ اضافہ ہی ترقی یافتہ و خوشحال پاکستان کی اساس ہے۔ نمائش میں مختلف اداروں سے آئے ہوئے مہمانان گرامی سمیت یونیورسٹی اساتذہ و طلباء نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی اور نمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے طلباء کی محنت و قابلیت کو خصوصی طور پر سراہا۔