حبس بے جاء کی درخواست پر2بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جاء کی درخواست پر2بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  

 لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر 2 بچوں کو باپ کی تحویل سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا۔عدالت میں درخواست صائمہ نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہر زاہدنے گھریلو ناچاقی پر مار پیٹ کر گھر سے نکال کر اس کے 2بچوں حمزہ اور بیٹی کرن کو زبردستی چھین کر اپنے پاس محبوس کر رکھا ہے جبکہ وہ بچوں سے اسے ملنے بھی نہیں دیتا ہے ،عدالت سے استدعا ہے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے دونوں بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -