ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جوہر ٹاون عدالت طلب

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جوہر ٹاون عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج شفیق عباس نے کراچی کے شہری کے دو پلاٹوں کے مختارنامے تصدیق نہ کرنے اور درخواست گزارسے عملے کی جانب سے خرچا مانگنے پر ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جوہر ٹاون سے 4 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے عدالت میں محمد علی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر دعوی ٰ میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کے والد کے دو پلاٹ جوہرٹاون لاہور میں واقع ہیں ،تاہم اپنے والد کے انتقال کے بعد اس نے پلاٹ فروخت کرنے تھے جس کیلئے اسے مختارخاص ایل ڈی اے سے تصدیق کراکر لانے کو کہا گیا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو درخواست دی تاہم اس نے متعدد بارچکرلگانے کے باوجود اس کو مختارخاص تصدیق کرکے نہ دیا۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ عملہ اس سے خرچا مانگتا ہے اور ڈائریکٹر ٹال مٹول سے کام لیتاہے جبکہ اس کو خرچا نہ دینے پر کی وجہ سے چکرلگوائے جا رہے ہیں ،عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی پر جواب طلب کرلیا ہے۔