الیکشن کمیشن کا پارٹی فنڈز میں کرپشن پر عمران خان کو نوٹس
اسلام اآباد ( اے این این ) الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز میں کرپشن کے الزام پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا،23فروری کو جواب طلب،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سابق نائب صدر اکبر ایس بار کی درخواست پر ایکشن لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے پارٹی کے فنڈز میں خر د برد اور بے ضابطگیوں کو جواب طلب کیا ہے۔عمران خان کو 23فروری کو ذاتی طور پر پیش ہو کر یا وکیل کے ذریعے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔عمران خان کے خلاف کرپشن اور پارٹی کے فنڈز میں خرد برد کا الزام تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے لگایا تھا۔الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں اکبر ایس بار نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں خرد برد اور بے ضابطگیاں ہوئیں ،تحریک انصاف نے 20لاکھ ڈائر امریکا میں اکٹھے کئے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں اور یہ فنڈز ہڑپ کر لئے گئے ہیں۔