جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے اغواء کیس کا چالان سماعت کیلئے سیشن عدالت بھیجوادیا

جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے اغواء کیس کا چالان سماعت کیلئے سیشن عدالت بھیجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ذکا اللہ نے ہنجروال سے اغوا ہونیوالی دو سگی بہنوں سکینہ اور نبیلہ کے اغوا کیس کا چالان سیشن عدالت بھجوا دیا۔ سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے ہنجروال سے اغوا ہونے والے دو بہنوں نبیلہ اور سکینہ کے اغوا کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی طرف سے آنے پر اسے سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت میں بھجوا دیا ہے، عدالت نے کیس کے دوملزمان یوسف اور فیضان کو جیل سے طلب کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف لڑکیوں کے والد معراج دین نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بڑی بیٹی سکینہ ہے جبکہ چھوٹی نبیلہ ہے دونوں کو دو ملزمان یوسف اور فیضان نے ورغلا کر اغوا کیا ،وہ ان کو تلاش کرتا پھر رہا ہے لیکن ان کاکچھ پتہ نہیں ،ملزمان اس کی بیٹیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔