مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مچلکوں کے عوض منظور

مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مچلکوں کے عوض منظور

  

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم حمزہ بٹ کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔گزشتہ روز ملزم کی جانب سے عدالت میں درخوست ضمانت دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ کے ساتھ اس کا راضی نامہ ہو چکا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -