خود کش جیکٹ بنانیوالوں اور غیر قا نو نی اسلحہ ساز فیکٹریوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

خود کش جیکٹ بنانیوالوں اور غیر قا نو نی اسلحہ ساز فیکٹریوں کیخلاف آپریشن کا ...

  

لاہور(زاہد علی خان +محمد نواز سنگرا) وفا قی حکومت نے خود کش جیکٹس اور دہشتگردوں کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔خفیہ اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے کارروائی شروع کر ے ۔ذرائع کیمطابق حکومت نے انٹیلی جنس اداروں کو ٹاسک دیا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال لائی جانیوالی خود کش جیکٹیں ،راکٹ لانچراور دیگر بارودی مواد والے مقامات کی نشاندہی کریں ۔حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ خفیہ داروں کی نشاندہی پر حساس مقامات پر چھاپے مار کر مشکوک افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کے پاس سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر کے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ غیر میں بعض مقامات پر خود کش جیکٹس تیاری کی جاری ہیں اور جیکٹں بنانیوالے کاریگر جیکٹوں میں بارودی مواد بھرتے ہیں اور بعد ازاں یہ جیکٹیں د ہشتگردوں کو سپلائی کی جاری ہیں۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ خود کش جیکٹیں بنانے والے کاریگروں کی بھی تلاش کی جائے اور ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کر چکی ہے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہر صورت میں کیا جائے گا۔حکومت دہشتگردوں کو مالی امداد دینے والے ذرائع اور دہشتگردوں کی دیگر حمایتوں کیخلاف پہلے سے ہی کارروائی کے احکامات جاری کر چکی ہے اور اب خود کش جیکٹیں اور دیگر اسلحہ اور بارودی مواد کی تمام راہیں بند کرنے کی تگ و دو جاری ہے تاکہ دہشتگردو ں کو کہیں سے بھی بارودی مواد نہ مل سکے۔

مزید :

صفحہ اول -