پنجاب حکومت کا قوانین میں ترمیم کرکے سزاؤں میں اضافے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا قوانین میں ترمیم کرکے سزاؤں میں اضافے کافیصلہ

  

لاہور(زاہد علی خان) پنجاب حکومت نے مختلف قوانین میں ترمیم کرکے جرائم کی سزاؤں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جرائم کو بھی بلاضمانت قرار دیا گیا ہے۔ حکومت اس کی وجہ یہ بتاتی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے دلوں میں قانون کا خوف پیدا ہو، ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے قولہ بازی سے کسی شخص کو ہلاک کرنے پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی ہے ۔ نوسر بازوں کے ہاتھوں اب تک سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ مگر قانون میں اس جرم کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہوتا ہے جس کی سزابہت کم ہے اور عدالت ایسے مقدمات میں فوری ضمانت لے رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ اب تک ایسی اموات پر پولیس ملزموں کو بہت کم گرفتار کرتی ہے اور بعدازاں ایسے لوگ پولیس سے ساز باز کر کے مقدمات سے بھی بری ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا سمری میں کہا گیا ہے کہ زہریلی چیز یا جوس پلا کر ہلاک کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے تاکہ ان خطرناک گروہوں کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید :

صفحہ اول -