مودی سرکار آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی بڑھ گئی ہے، سید وسیم اختر

مودی سرکار آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی بڑھ گئی ہے، سید وسیم اختر

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے لاہور میں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائن کے باہر خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں کہ جب برادر ملک ترکی کاوزیراعظم پاکستان کادورہ کررہاہے، خود کش حملہ ہونا تشویش ناک ہے کچھ غیر ملکی قوتیں چین اور ترکی کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات پر ماضی کی طرح اپناردعمل دکھارہی ہیں ساری دنیا جانتی ہے کہ جب سے بھارت میں مودی سرکارآئی ہے پاکستان کی سرحدوں پر کشیدگی اور ملک کے اندر دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہواہے ۔   دشمنوں کی سازشوں کی وجہ سے ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اتحادویکجہتی کے ساتھ ہمیں ان دشمن قوتوں کامقابلہ کرناہوگا۔گزشتہ روز پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش دھماکے نے ملک میں امن وامان قائم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے پے درپے سانحات کے باوجود حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ حساس اداروں کی جانب سے پولیس لائن سمیت لاہور شہر کی 142عمارتوں کوحساس قرار دیاگیا تھا مگرحکومت اور قانون نافذکرنے والوں نے حفاظتی اقدامات نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی جانب سے لاہورشہر میں مزیدخودکش حملوں کے خدشے کے بعد فول پروف سیکیورٹی اقدامات ناگریز ہوچکے ہیں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -