ایکسائز کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن 5 گرفتار،ڈیڑھ کلو ہیروئن 3 کلو چرس بر آمد

ایکسائز کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن 5 گرفتار،ڈیڑھ کلو ہیروئن 3 کلو چرس بر ...

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تھانہ شاہدرہ اورتھانہ نوانکوٹ کے علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن اور 3کلو چرس ضبط کرتے ہوئے مقدمات درج کروادیئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر لاہور ریجن اے اقبال ناصر نے ای ٹی او لطیف انجم اورانسپکٹر اخترسندھو،ٹرینی انسپکٹر وقاص اسلم ، شارون ، جاوید ارمغان اور قمر شاہ ودیگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تھانہ شاہدرہ اور تھانہ نوانکوٹ کے علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے پانچ ملزمان وقاص علی ، محمد اعظم، حمیرہ ریاض ، شاہد لطیف اور غلام نبی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن اور3کلو چرس برآمد کرتے ہوئے ملزما ن کیخلاف مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایکسائز ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی کی ہدایات کے پیش نظر شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے برآمد ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی جاچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -