دھاندلی کی تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاہےئے ،رحمن ملک

دھاندلی کی تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاہےئے ،رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات دو ہزارتیرہ میں ھاندلی کی تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاےئے تاکہ پتہ چلے کہ واقعی نگران سیٹ اپ نے کسی جماعت کو سپورٹ کیا تھا جوڈیشل کمیشن پر حکومت پیچھے نہیں ہٹ رہی۔اسلام آباد میں واٹر ریسرچ کونسل تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے خلاف دھاندلی کی تحقیتقات سے کچھ نہیں ملے گا اگر دھاندلی ہوئی ہے تو تحقیقات نگران سیٹ اپ کے خلاف ہونی چاےئے تاکہ نگران سیٹ اپ کا کردار سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام احسن اقدام ہے، جس سے دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔رحمن ملک کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل پاکستان اور افغانستان کو ملکر کرنا چاہیے ۔ افغانستان کے صدر سے اپیل ہے کہ فضل اللہ ہمارے حوالے کریں دہشت گردی کے خلاف افغانستان پر دباو دالنا ضروری ہے دہشت گردوں کے خلاف متحد کاروائی نہ ہوئی تو یہ آگ ان کے گھر کو بھی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ میری مسکراہٹ کو سمجھتے ہیں۔ میرا ظرف اتنا کم نہیں کہ منہ بولی بہن کے میاں کو کچھ کہوں ،ہارس ٹریڈنگ کو کوئی پسند نہیں کرتا۔

مزید :

صفحہ اول -