پولیس لائنز کے باہر خودکش حملہ انسانیت کیخلاف گھناؤنا اقدام ہے، عمران محمود کیکاؤس

پولیس لائنز کے باہر خودکش حملہ انسانیت کیخلاف گھناؤنا اقدام ہے، عمران محمود ...
 پولیس لائنز کے باہر خودکش حملہ انسانیت کیخلاف گھناؤنا اقدام ہے، عمران محمود کیکاؤس

  

 لاہور(وقائع نگار) نیلا گنبد انار کلی کے معروف تاجر رہنما عمران محمود کیکاؤس نے قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر خودکش حملے کو انسانیت کیخلاف گھناؤنا اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک دشمن طالبان انسانی خون بہا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تاجر رہنما نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک طالبان کے مختلف دھڑے امن و امان کے در پے ہیں اور بیگناہ افراد کو خون میں نہلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران محمود کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت کئی تاجر رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کو طالبان کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے لیکن پاکستانی قوم کا ہر فرد اس قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ طالبان کے فتنے کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔    تاجر رہنما نے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروباری مراکز اردگرد سخت حفاظتی اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ دہشتگردوں کے قلع قمع کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -