طالبہ سے بداخلاقی کے ملزم کی ضمانت خارج

طالبہ سے بداخلاقی کے ملزم کی ضمانت خارج

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے بداخلاقی کے ملزم کی ضمانت خارج کر دی ۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم شفقت محمود کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ پھالیہ منڈی بہاؤالدین نے ملزم کے خلاف طالبہ سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کیا ہے اور ٹرائل کورٹ نے اس مقدمے میں شفقت محمود کو سزا بھی سنا دی ہے، انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کا کوئی گواہ نہیں ہے مگر اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حالات و واقعات کو نظر انداز کرکے سزا سنائی،ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، سماعت کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ایسے ملزم کسی ہمدردی کے مستحق نہیں، عدالت نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ بداخلاقی کاملزم

مزید :

صفحہ آخر -