فوج کیخلاف شرانگیز کتابوں کی تقسیم ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

فوج کیخلاف شرانگیز کتابوں کی تقسیم ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے فوج کے خلاف لکھی گئی شرانگیز کتابیں تھانہ نولکھا کے علاقہ میں تقسیم کرنے پر گرفتارہونے والے ملزم محمد سعید کی درخواست ضمانت کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔ دورکنی بنچ نے فوج کے خلاف لکھی گئی شرانگیز کتابیں راہ نجات اور مسلمانان پاکستان کے نام کھلا پیغام کوتھانہ نولکھا کے علاقہ میں تقسیم کرنے پرگرفتارہونیوالے ملزم محمد سعید کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم بے گناہ ہے ضمانت منظورکی جائے جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ نولکھا پولیس نے 8 جنوری 2010کو ملزم کو حساس ادارے کے خلاف لکھی گئی کتابیں تقسیم کرنے پررنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے نفاذ کے بعد ہائیکورٹ کے پاس ملزم کی درخواست پر سماعت کا اختیارنہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔ شرانگیز کتابیں

مزید :

صفحہ آخر -