10ججز نے عدالت عالیہ میں بطورجج 5سال مکمل کرلیے

10ججز نے عدالت عالیہ میں بطورجج 5سال مکمل کرلیے

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے دس ججز نے عدالت عالیہ میں بطورجج پانچ سال مکمل کرلیے۔ چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد کی جانب سے چائے کا اہتمام کیا گیا،صدر نشست پر کام کرنے والے ججز نے پانچ سال مکمل کرنے والے ججز کی عدلیہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ لاہورہائیکورٹ کے 19فروری 2010کو تعینات ہونیوالے ججز نے پانچ سال مکمل کرلیے۔ پانچ سال مکمل کرنیوالے ججز میں مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان ، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار، مسٹر جسٹس محمد یاورعلی ، مسٹر جسٹس محمد انوارالحق، مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان ، مسٹر جسٹس مامون الرشید شیخ اورمسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان شامل ہیں۔ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان ،مسٹر جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی اور مسٹر جسٹس مظہراقبال سدھو کے بھی بطورجج لاہورہائیکورٹ پانچ سال مکمل ہوگئے۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیازاحمد کی جانب سے ججز لان میں چائے کا اہتمام کیاگیا۔ چائے کی تقریب میں چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیازاحمد، مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک ، مسٹر جسٹس سردارطارق مسعود ، مسٹر جسٹس اعجازالاحسن ، مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ ، مسزجسٹس عائشہ اے ملک ، مسٹر جسٹس عبادالرحمان لودھی ، مسٹرجسٹس محمودمقبول باجوہ ، مسٹر جسٹس سید کاظم رضا شمسی ، مسٹر جسٹس فیصل زمان سمیت پرنسپل سیٹ پرکام کرنیوالے ججز نے پانچ سال مکمل کرنیوالے ججز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ قانون کے تحت ہائی کورٹس کے صرف ان ہی ججوں کو پنشن اور ریٹائرمنٹ کی دیگر مراعات کا مستحق گردانا جاتا ہے جنہوں نے اس عہدہ پر کم ازکم پانچ سال اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہوں ۔ ججز پانچ سال

مزید :

صفحہ آخر -