اپٹما کا دباؤ،ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک بار پھر گیس کی فراہمی شروع

اپٹما کا دباؤ،ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک بار پھر گیس کی فراہمی شروع

  

 لاہور )کامرس رپورٹر( حکومت نے گیس کے گھریلو صارفین کو نظر انداز کرتے ہوئے با اثر اپٹما کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور حکومت کی ہدایت پر سوئی ناردرن کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک بار پھر گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ۔ جس سے پنجاب بھر میں گھریلو صارفین کے لئے گیس پریشر میں کمی آ گئی ہے ۔ سوئی ناردرن نے گیس کا شارٹ فال 1300 ملین کیوبک فٹ سے زائد ہونے کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ٹیکسٹائل کی پٹیو پاور یونٹوں کو یومیہ چار گھنٹے اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ یونٹوں کو یومیہ چھ گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی ۔ ٹیکسٹائل کیپٹیو پاور یونٹوں کو گزشتہ روز سے گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل پراسیسنگ یونٹوں کو آج سے گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی ۔ رواں ماہ کے شروع میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کئے جانے کے بعد سے گھریلو صارفین کے لئے گیس کے پریشر میں بہتری آئی تھی جس پر صارفین نے سکون کا سانس لیا تھا اب ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس دے کر ان کے لئے ایک بار پھر گیس کا بحران پیدا کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -