فیصل آباد، پانچویں کلاس امتحان ، غلطیوں سے بھری رول نمبر سلپس جاری

فیصل آباد، پانچویں کلاس امتحان ، غلطیوں سے بھری رول نمبر سلپس جاری

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پنجاب ایگزامینیشن کنٹرول کی طرف سے پانچویں کلاس کے 21فروری کو شروع ہونے والے امتحانات کے لئے غلطیوں سے بھری رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں جن کی اصلاح کے لئے فیصل آباد پی ای سی آفس کو آج گیارہ بجے تک کا ٹائم دے دیا گیا ہے حالانکہ ایک روز قبل پی ای سی نے اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی مگر اگلے ہی روز جاری کئے گئے احکامات کو واپس لے لیا گیا پی ای سی کی طرف سے بنائے گئے کلسٹر آپس میں مکس ہو جانے کی وجہ سے بھی عملہ مشکلات کا شکار ہو گیا ہے کلسٹر کی سطح پر بنائے امتحانی سینٹرز کی وجہ سے سٹوڈنٹس سمیت تمام عملہ شدید پریشانی سے دوچار ہو رہا ہے ری مکس کلسٹر کی وجہ سے سٹوڈنٹس کو تقریبا پانچ سے چھ کلو میٹر زائد سفرکرنا پڑے گا ان حالات کے پیش نظر متاثر ہونے والے سٹوڈنٹس اور عملہ کا کہنا ہے کہ نئے بنائے گئے کلسٹر کی بجائے سابق کلسٹر سسٹم ہی درست تھا اس کے ساتھ شہر کے سنٹروں کا میٹریل ملک پور میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں رکھا گیا جو کلیسٹر ہیڈ سکول سے جا کر لیکر آئے گا اور متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کرے گا دریں اثناء ای ڈی او ایجوکیشن نے نگران عملہ کو آج صبح نو بجے تک فیصل آباد پی ای سی آفس سے لینے کا حکم دے دیا ہے جبکہ 8ویں کلاس کے امتحانات 26فروری کو شروع ہونے ہیں ان کی غلطیوں کی اصلاح کیلئے ٹائم ہونے کی وجہ سے فوری طور پر عمل درآمدروکتے ہوئے سارا زور 5ویں کلاس کی ہونے والی غلطیوں کی اصلاح میں لگایا جا رہا ہے ان غلطیوں کی وجہ سے 5ویں اور 8ویں کے سٹوڈنٹ آپس میں مکس ہو گئے ہیں. رولنمبرسلپس

مزید :

صفحہ آخر -