عمران خان نے پارٹی کے اند ر دھڑے بندیوں اور اختلافات کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے پارٹی کے اند ر دھڑے بندیوں اور اختلافات کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(جاوید اقبال)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی کے اند ر دھڑے بندیوں اور رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس لے لیاہے اوراس کیلئے سنٹرل کور کمیٹی کی منظوری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ثالث مقرر کر دیا ہے ۔چوہدری محمد سرور کو ٹاک بھی دیا گیا ہے کہ ٹاؤن سے مرکز تک پارٹی کی تمام تنظیموں اور ونگز کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں اور ان کے اندر دھڑے بندیوں اور گروپ بندیوں کو افہام و تفہیم سے ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔دریں اثناء چوہدری سرور کو لاہور میں چئیرمین سیکرٹریٹ فوری طور پر قائم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔جس کیلئے ایک ماہ کے اندر لاہور میں گلبرگ کے اند ر کسی بھی مقام پر چئیرمین سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا ،جہاں وہ نئی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے اپنا دفتر بھی قائم کریں گے۔اس سیکرٹریٹ میں پارٹی کے چئیرمین عمران خان ،وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔اس سیکرٹریٹ میں عمران خان تین دن قیام کریں گے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ باقی دنوں میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین اور چوہدری سرور موجود ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -