سیکنڈری سکول سالانہ امتحان2 مارچ سے شروع ،انتظامات مکمل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2015ء مور خہ 02 مارچ 2015ء سے شروع ہوگا اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں امیدواران کو رولنمبر سلپس بذریعہ آن لائن مہیا کر دی گئی جو بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر مو جود ہے ۔ سیکنڈری سکول سالانہ امتحان میں کل امیدواران 451734 شرکت کر رہے ہیں جن میں سے جماعت دہم (پارٹ II-) کیلئے 192790امیدواران سے 96907لڑکیاں اور 95883 لڑکے شرکت کریں گئے جبکہ جماعت نہم پارٹ I- میں کل امیدواران 258944جن میں سے 119750لڑکیاں جبکہ 139194 لڑکے شرکت کریں گے۔ جن کیلئے 826 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے قصور میں 135‘ ننکانہ صاحب 63‘ شیخوپورہ 115‘ لاہور مفصل 87 اور لاہور سٹی 423 اور ان کے علاوہ دانش سکول کے امیدواران کیلئے حاصل پور‘ چشتیاں اور رحیم یار خاں میں ایک ایک امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ سیکنڈری امتحان