سرکاری سکیم کے تحت حج مزید 50 ہزار روپے سستا کرنیکا فیصلہ

سرکاری سکیم کے تحت حج مزید 50 ہزار روپے سستا کرنیکا فیصلہ

  

 لاہور(میاں اشفاق انجم سے)سرکاری حج 2015ء گزشتہ سال سے 50ہزار روپے مزید سستا کرنے کا فیصلہ، لاہور ،اسلام آباد،پشاور سے سرکاری حج پیکیج2015 ء سوا دو لاکھ جبکہ کراچی،کوئٹہ سے دس ہزار مزید کم رکھنے کی تجویز،گزشتہ سال بنکوں میں درخواستوں کی وصولی میں بڑے پیمانے پر ٹائمنگ کی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اس سال بنکوں کے ذریعے یا ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستیں وصول کر کے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمت افراد کے انتخاب کی تجویززیر غور ہے ،پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے عازمین حج کو مرضی کی سہولیات کے لیے تین لاکھ 70ہزارسے ساڑھے 12لاکھ تک کے 10مختلف پیکیج رکھنے کی تجویزسامنے آئی ہے ،پرائیویٹ سکیم کی کمپنیوں کے پیڈ آف کیپٹل اور بنک گارنٹی بڑھانے کی تجویز ،حاجی کے ساتھ( ایگریمنٹ ) سروس پرووائڈر کے نکات کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پرائیویٹ حج سکیم پر کڑی شرائط لگانے کے وزارت مذہبی امور کے اقدام کے بعد ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان جاری مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہو گئے ہیں ،ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہو سکے، ہوپ نے حج آرگنائزر سے مشاورت کے وقت مانگ لیا،حج پالیسی2015ء کے لیے وزارت مذہبی امور نے 15سے20مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کر لی ،روزنامہ پاکستان کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہونے والے حج پالیسی2015ء کے نکات کے مطابق حج2015ء میں پاکستان سے ایک لاکھ44ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے 50فیصد سرکاری اور50فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت جائیں گے،50فیصد عازمین کی بکنگ وزارت مذہبی امور بنکوں اور ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستیں وصول کرے گی اور 50فیصد وزارت مذہبی امور سعودیہ کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر بکنگ کریں گے،حج پالیسی2015ء کا اعلان 15مارچ سے20مارچ تک کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے 2لاکھ72ہزار کے سرکاری حج سکیم میں مزید50ہزار حج سکیم سستا کرنے کی تجویز رکھی ہے ،سرکاری حاجیوں کو کھانا بھی دیا جائے گاجو پیکیج میں شامل ہو گا 50فیصد عازمین براہ راست مدینہ جائیں گے اور50فیصد جدہ جائیں گے جدہ جانے والوں کی واپسی مدینہ سے ہو گی اور مدینہ جانے والے واپس جدہ سے آئیں گے،سرکاری حجاج کو ہوٹل سے شٹل بس کے ذریعے حرم شریف میں پہنچانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ سستا

مزید :

صفحہ آخر -