سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سٹیمپ انسپیکٹرز کا سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سٹیمپ انسپیکٹرز کا سپیشل سکواڈ تشکیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے نمائندے سے)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجا ب نے سٹیمپ انسپکٹرز کا سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا ،ڈی سی او سٹاف کے ہمراہ ملکر اشٹام سیلر ز کے دفاتر کی انسپکشن کرے گا اور غیر قانونی طورپر سابقہ پریکٹس کو استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گا،ڈی سی او صاحبان سے بھی ماہانہ بنیاد پر رپورٹس طلب کی جائیں گی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ہدایات جاری کردیں،قصور کے سٹیمپ انسپکٹرز کی سرزنش،آخری وارننگ دے دی گئی،مزید معلوم ہواہے کہ روزنامہ پاکستان میں بورڈ آف ریونیو اور محکمہ فنانس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نظر انداز کئے جانے کے حوالے سے نشاندہی کی گئی اور کمی فیس کی مد میں 55لاکھ روپے کی رقوم خزانے میں جمع کروانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جس کا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے شعبہ سیٹلمنٹ برانچ میں تعینات انسپکٹرز کی سرزنش کرتے ہوئے قصور میں تعینات شعبہ سٹیمپ انسپکٹرز کو کو آخری واننگ دے دی ہے اس کے علاوہ سٹیمپ انسپکٹرز پر مشتمل ایک سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جو کہ اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کے سٹاف کے ہمراہ جاکر اشٹام سیلرز کے ریکارڈکی چھان بین کریں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر کے ڈی سی او صاحبان نے اشٹام سیلرز کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے کی پریکٹس شروع کردی ہے اور اس ضمن میں ڈی سی او لاہور کپٹن(ر)محمد عثمان نے صوبائی دارلحکومت میں بھی تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدائت کی ہے کہ وہ ریونیو افسران اور سٹیمپ انسپکٹر کے ہمراہ ملکر چھاپے ماریں اور نوٹیفکیشن پر عمل دارآمد کروائیں جس پر سروے شروع کردیئے گئے ہیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کا کہنا ہے کہ چھاپہ مارٹیمیں او ر سپیشل سکواڈ کی کارکردگی کی براہ راست مانیٹرنگ کروں گا او ر اس ضمن میں ہفتہ وار رپورٹس ہر ضلع کے ڈی سی او بھجوائیں گے۔ سپیشل سکواڈ

مزید :

صفحہ آخر -