وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت کاروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل بحال

وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت کاروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ایم سہیل اقبا ل بھٹی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لئے 26فروری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔سید اقتدارحیدرشاہ کی جانب سے دائریہ انٹراکورٹ اپیل عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی گئی تھی جس کی بحالی کے لئے سید اقتدار حیدر شاہ کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا کہ اسے کیس کی سماعت سے متعلق بروقت اطلاع نہیں ملی تھی جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے اورعدالت عالیہ نے درخواست کو عدم پیروی کی بناء پر خارج کردیا۔ سید اقتدار حیدر شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیارکررکھا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی کاپاسپورٹ اور شناختی کارڈ میں نام مریم صفدرہے جبکہ میاں محمدنوازشریف نے اپنی بیٹی کا مریم نواز کی حیثیت سے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام تقررکیا۔ وزیراعظم نے قوم سے حقائق چھپا کر اپنے حلف سے انحراف کیا ہے اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا الزام میں کارروائی کی جائے۔ انٹراکورٹ اپیل بحال

مزید :

صفحہ آخر -