غازی آباد ، بچوں کی لڑائی میں ڈنڈے چل پڑے، دو افراد شدید زخمی

غازی آباد ، بچوں کی لڑائی میں ڈنڈے چل پڑے، دو افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) غازی آباد کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی میں ڈنڈے چل پڑے دو افراد شدید زخمی،ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔محمد ذیشان اور علی نے بتایا کہ وہ غازی آباد کے علاقہ امیر الدین پارک کے رہائشی ہیں۔گزشتہ روز ذیشان کا بیٹا طلحہ گلی میں ہمسایوں کے لڑکے نعمان کے ساتھ کھیل رہا تھاکہ ان کی آپس میں لڑائی ہو گئی جس کے دوران نعمان کا والد رمضان بھی موقع پر پہنچ گیا اور اس نے طلحہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اس نے گھر آ کر بتایا تو ہم دونوں ان کے دروازے پر گئے جہاں رمضان اپنے دوست امجد اور عرفان کے ساتھ موجود تھا۔انہوں نے ہم سے تلخ کلامی کی اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔ وہ گھر سے ڈنڈے لے آئے دنوں جانب سے لڑائی کی وجہ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اہل محلہ نے انہیں علیحدہ کیااور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں کو تھانہ میں معاملے کے حل کے لیے بلا لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -