ننکانہ صاحب، منشیات فروش چالو بھٹی، شراب سمیت گرفتار

ننکانہ صاحب، منشیات فروش چالو بھٹی، شراب سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو چالو بھٹی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو مخبری ہوئی کہ شورہ کوٹھی روڈ کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش اشفاق عرف گرلو گھر میں شراب کشید کر رہا ہے جس پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے اے ایس آئی جہانگیر نے وہاں چھاپہ مار کر ملزم اشفاق عرف گرلو کو 210لیٹر شراب، 80لیٹر کچی شراب اور چالو بھٹی شراب سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -