سیرکیلئے جانے والانوجوان باغ جناح میں پرُا سرار طور پر ہلاک
لاہور(کر ائم سیل) سول لائن کے علاقہ میں گھر سے سیر کر نے کیلئے نکلنے والانوجوان باغ جناح میں پرُا سرار طور پر ہلاک، پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کر وادی۔تفصیلا ت کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی صدیق لاہور علاج کے سلسلے میں آیا تھا اوراپنے بھائی کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق سیر کر نے کے لیے با غ جناح گیا تو گھر واپس نہ آیا جس پر گھر والوں نے پتہ کر وایا تو علم ہوا کہ صدیق باغ جناح میں مردہ حالت میں پڑا تھا۔متوفی ایک بیٹے کا باپ تھا اور نشہ کا عادی تھا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کر وا دی۔صدیق کے بھائی کے مطابق وہ کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کر وانا چاہتے۔