پنجاب،24گھنٹوں میں540ٹریفک حادثات،391افرادشدیدزخمی

پنجاب،24گھنٹوں میں540ٹریفک حادثات،391افرادشدیدزخمی

  

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 540 ٹریفک حادثات میں 391 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا جبکہ 219 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 200 ڈرائیور، 13کم عمرڈرائیور، 296 مسافراور116پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت110ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے گوجرانوالہ34حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -