گجرات:میرج ہال پر چھاپہ، 20 تماش بین گرفتار، شراب اور نقدی برآمد

گجرات:میرج ہال پر چھاپہ، 20 تماش بین گرفتار، شراب اور نقدی برآمد

  

 گجرات (بیورورپورٹ)جلالپور جٹاں میں واقع رواج میرج ہال پر جاری شراب و شباب کی محفل پر چھاپہ مار کر پولیس نے 6رقاصاؤں میرج ہال کے مالک‘ اور محکمہ جنگلات کے ایک ایس ڈی او سمیت 20تماش بینوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے شراب ‘ اور نقدی بھی برآمد کر لی ڈی ایس پی راجہ صداقت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر شاہد تنویر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے رواج میرج ہال پر چھاپہ مارا جہاں رقص و سرود کی محفل جاری تھی پولیس نے میرج ہال کے مالک افتخار احمد سمیت تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں ‘ لاکھوں روپے کی نقدی ‘ کریڈ ٹ کارڈ ز ‘ موبائل فونز وغیرہ ضبط کر لیے گئے گرفتار ملزمان میں افتخار احمد ‘ ایس ڈی او جنگلات پھالیہ فرخ اللہ ‘ محمد سجاد ‘ عدنان زبیر ‘ جاوید بٹ ‘ محمد فیاض ‘ شوکت علی ‘ گلزار حسین ‘ محمد امجد ‘ سکندر ‘ محمد فاروق ‘ دانش محمود ‘ محمد الیاس ‘ اعجاز احمد ‘ میر انجم ‘ عباس مسیح ‘ کاشف علی ‘ محمد الیاس ‘ دانش محمود ‘ جاوید بٹ ‘ رحمان بٹ‘ شگفتہ ‘ سعدیہ ‘ عائشہ ‘ شمائلہ ‘ مریم ‘ عاصمہ وغیرہ شامل ہیں چھاپے کے بعد کئی ملزمان اپنی گاڑیاں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے پولیس کی طرف سے رواں ماہ میں اس نوعیت کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی ایس پی راجہ صداقت علی کی نگرانی میں چند روز قبل دریائے چناب پر واقع کنارہ ہوٹل پر بھی جاری ایک مہندی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر تین پولیس انسپکٹروں سمیت ‘ 6رقصاؤں اور سو کے قریب افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے بیشتر شراب کے نشے میں دھت پائے گئے ۔

مزید :

علاقائی -