مریدکے، 3 وکیل باپ بیٹوں کا قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار

مریدکے، 3 وکیل باپ بیٹوں کا قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار

  

 مریدکے(نامہ نگار)تھانہ صدر مریدکے پولیس نے تین وکیل باپ بیٹوں کے قتل کے اہم ملزم کو ڈرامائی انداز میں فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔ مبینہ ملزم نواحی علاقہ بڈھنکے میں عید میلاد النبیؐ کے روز تین وکیل باپ بیٹوں کو قتل کرکے روپوش ہو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر قمر ساجد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تین روز تک بھیس بدل کر فیصل آباد میں ڈیرہ ڈالے رکھا اور نواحی علاقہ بڈھنکے میں علاقہ کے سینئر وکیل رانا صالح ایڈووکیٹ کو دو وکیل بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث اہم ملزم عمران عرف مانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل میں ملوث دوسرے ملزمان کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس ایچ او قمر ساجد نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری ان کے لیے بڑا چیلنج تھی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس مظلوم خاندان کو انصاف دلائے گی اور علاقہ سے قتل و غارت گری کی وارداتوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -