ڈاکوؤں چوروں نے شہریو ں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریو ں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، کار وں اور دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احسان اور اس کی فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے ۔شفیق آباد کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے نشاط سے 83ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں سرور اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر2لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے ، مسلم ٹاؤن کے ہی علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے اسلم اور اس کے دوست جاوید کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے ، جوہرٹاؤن کے علاقہ میں تین ڈاکوؤں نے محمد اکرم کے گھر میں گھس کر 3لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے ،نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ناصر کے گھر گھس کر70ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر میں گھس کر 15لاکھ مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے، مناواں میں ڈاکوؤں نے نواز سے 45ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، باغبانپورہ کے علاقہ میں اسلم اور رشید سے 30ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے ،نشترکالونی مقامی فیکٹری سے چور8لاکھ مالیت کا سامان، گرین ٹاؤن میں مقامی بیکری سے 7لاکھ مالیت کا سامان و نقدی، نصیرآباد کے علاقہ میں ایک کلینک سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وسامان چراکرلے گئے۔علاوہ ازیں رائے ونڈ، سمن آباداور مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں جبکہ ہیر، گلشن اقبال اور نصیر آباد سے کاریں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -