امن وامان کی خاطر 2 ایس پیز کی زیر نگرانی 5 ڈی ایس پی سمیت 242 افسرواہلکار تعینات

امن وامان کی خاطر 2 ایس پیز کی زیر نگرانی 5 ڈی ایس پی سمیت 242 افسرواہلکار ...

  

لاہور( وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شہر کے17داخلی وخارجی راستوں پر2ایس پیزکی نگرانی میں5ڈی ایس پیز ، 23 انسپکٹرز، 30 پٹرولنگ آفیسرز سمیت 166اہلکار تعینات کےئے گئے ہیں جو ضلع پولیس کے ساتھ مل کر مشکوک گاڑیوں اور مشکوک عناصر کے خلاف انسدادی کارروائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پیز متواتر اپنے اپنے علاقوں میں قائم کئے گئے ناکوں پر پٹرولنگ کریں گے ۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ امن وامان کیلئے اقدامات میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی سٹی اور صدر کی نگرانی میں شہر کے 17داخلی وخارجی راستوں گجومتہ، کوٹ لکھپت، کماہاں انٹرچینج، شیراکوٹ، ٹھوکر نیاز بیگ، خیابان جناح، بھوبتیاں، نیو راوی پل ،پرانا راوی پل، سگیاں، رنگ روڈ راوی روڈ، قائد اعظم انٹر چینج، ہربنس پورہ، برکی انٹر چینج،بھٹہ چوک، امامیہ کالونی پھاٹک، کالا خطائی موڑپر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔ان ناکوں پر5ڈی ایس پیز، 23 انسپکٹرز اور 30 پٹرولنگ آفیسرزسمیت 166ٹریفک اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ان ناکوں پر خصوصی طور پر رنگدار شیشے ،بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ ،گرین نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی دوران ڈیوٹی مشکوک گاڑیوں ،مشکوک افرادپر کڑی نظر رکھیں ۔

مزید :

علاقائی -