غازی آباد، درزی کی دکان سے چور نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے

غازی آباد، درزی کی دکان سے چور نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے
 غازی آباد، درزی کی دکان سے چور نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے

  

 لاہور(کرائم سیل) غازی آباد کے علاقہ میں چوروں نے درزی کی دکان سے نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیا ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔درزی لیاقت اور اس کے دوست احتشام نے بتایا کہ لیاقت کی تاج پورہ بازار میں درزی کی دکان ہے گزشتہ روز رات کے وقت وہ دکان کو بند کر کے گھر گیا لیکن صبح کے وقت جب وہ واپس آیا تو دکان کھولنے پر پتہ چلا کہ اس کی دکان میں چوری ہو چکی تھی جبکہ باہر تالے بھی لگے ہوئے تھے ۔نامعلوم چور دکان سے نقدی اور قیمتی سامان اور ان سلے کپڑے لے کر فرار ہو گئے تھے ۔ بازار کے چوکیدار کے مطابق دکان کے آس پاس اس نے کسی کو بھی رات بھر نہیں دیکھا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -