بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

  

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں جنگی جرائم سے متعلق ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالسبحان کو سزا ئے موت سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالسبحان کے خلاف قتل ،لوٹ مار،خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے 9مختلف الزامات کی سماعت کرتے ہوئے 6الزمات میں مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی کا حکم سنا دیا۔وکیل صفائی نے اس موقع پر کہاکہ ٹریبونل کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی اورجو الزامات ان پر لگائے گئے ہیں وہ سراسر جھوٹ ہیں ۔وکیل صفائی نے کہاکہ وہ ٹریبونل کے فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے ۔

ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد مشتعل افراد نے عدالت پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے بعد حکومت نے دارلحکومت سمیت مختلف صوبوں میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -