بلوچستان میں دہشتگردی اور جرائم کی ممکنہ وجہ نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا

بلوچستان میں دہشتگردی اور جرائم کی ممکنہ وجہ نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا
بلوچستان میں دہشتگردی اور جرائم کی ممکنہ وجہ نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حبیب اکرم نے ایرانی پٹرول کو بلوچستان میں دہشتگردی اور دیگر مسائل کی بنیادی وجہ قراردیدی۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’خبریہ ہے‘ میں گفتگوکرتے ہوئے حبیب اکرم کاکہناتھاکہ بلیک میں بلوچستان اور پھر ملک بھر میں پہنچنے والا ایرانی تیل بلوچستان میں دہشتگردی اور دیگر مسائل کی بنیادی وجہ ہے ، ایرانی تیل کی سمگلنگ کی وجہ سے لوگوں کے پاس پیسہ آتاہے اور پیسے کے بل بوتے یا حصول کے لیے وہ جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں ۔

سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کاکہناتھاکہ یہی تیل بلوچستان سے ہوتاہواسندھ میں بھی پہنچ رہاہے ، سکھر کے اعلیٰ حکام بھی اِسی کاروبارمیں وابستہ ہیں اور اُن کے پاس ثبوت موجود ہیں لیکن وہ نام نہیں لیناچاہتے ، سوچناچاہیے کہ بس کی ایک ٹکر ہوتی ہے اور پوری پوری گاڑیاں جل کر راکھ ہوتی ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ سمگلنگ روکنے کے لیے ایران سے بھی بات کرے ۔

مزید :

قومی -