امریکہ میں پاکستانی شہری پر القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کا الزام

امریکہ میں پاکستانی شہری پر القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کا الزام
امریکہ میں پاکستانی شہری پر القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کا الزام

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک پاکستانی شہر پر مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کرنے کیلئے القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کی الزام عائد کیا گیاہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق نیو یار ک کی عدالت میں جلا وطن کیے گئے عابد نصیر نامی پاکستانی پر الزام لگایاہے کہ القاعدہ کی جانب سے مانچسٹر اور نیویارک کے زیر زمین ریلوے سمیت کئی جگہوں پر بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور وہ اس منصوبے میں القاعدہ کی مدد اور تباہ کن مواد استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے اور اس سلسلے میں عابد نصیر نے خفیہ ای میلز کے ذریعے مانچسٹر میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی بات کی تھی۔عابد نصیر کا کہناہے کہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیںکیونکہ کہ عدالت میں پیش کیے گئے شواہد سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ القاعدہ کا رکن ہے ۔امریکی حکام مقدمے میں جیوری کے سامنے برطانوی انٹیلی جنس کے چھ افسرانے ک علاقہ نجیب اللہ اور زریں احمد زئی نامی دو ملزمان کو بھی بطور گواہ پیش کریں گے جنہوں نے اپنا جرم قبول کیا ہے

مزید :

قومی -