فیس کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے نے سکول سیل کردیا، بچے اور اساتذہ محصور

فیس کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے نے سکول سیل کردیا، بچے اور اساتذہ محصور
فیس کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے نے سکول سیل کردیا، بچے اور اساتذہ محصور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کمرشل لائزیشن فیس کی عدم ادائیگی اور عدالتی حکم امتناعی کے باوجود لاہورڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بچوں اور اساتذہ کی اندرموجود گی کے باوجود سکول سیل کردیا جس کا علم ہونے پر معصوم بچے روتے چلاتے رہے لیکن ایل ڈی اے انتظامیہ سکول سیل کرنے کے بعد چلتی بنی ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاﺅ ن مین بلیوارڈ پر موجود سکول کی طرف سے کمرشل لائزیشن فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر ایل ڈی اے انتظامیہ نے سکول کے گارڈ کو دھمکیاں دیں اور دھکے دے کر ہٹانے کے بعد سکول کو سیل کردیا اور اپنا کام نمٹانے کے بعد چلتے بنے ۔

سکول سیل ہونے کے وجہ سے اندر موجود بچے اور اساتذہ پریشان ہوگئے ، دروازے بند ہونے کا انکشاف ہونے پر معصوم بچوں نے چیخناچلاناشروع کردیا جبکہ اساتذہ پریشانی کے عالم میں طلباءکو دلاسے دیتے رہے ۔

سکول انتظامیہ کا کہناتھاکہ کمرشل لائزیشن کا معاملہ عدالت میں ہے اور اِس سلسلے میں سکول نے سٹے آرڈ ر بھی لے رکھا ہے جس کی کاپیاں میڈیا کو پیش کردی گئیں ۔

ایل ڈی اے کی طرف سے سکول سیل اور بچوں کے قید ہونے کی اطلاع پر والدین سکول کے باہر جمع ہوگئے اور سکول کے گیٹ پر لگی سیل توڑ دی تاہم اس بارے میں ابتدائی طورپر سرکاری موقف سامنے نہیں آسکا۔

یادرہے کہ گذشتہ سال پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں نے حملہ کردیاتھا جس کے بعد سکولوں کی سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیاگیا۔

مزید :

لاہور -